یہ تاثر ختم کیا جانا چاہئے کہ انتخابات کا میدان ایک لاڈلے کیلئے سجایا جا رہا ہے، احتساب سےپہلے ڈرے نہ اب ڈرتے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو
اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نیب کی کارروائیوں پر برس پڑے، کہا کہ آصف علی زرداری صاحب نے احتساب کے نام پر انتقام کی طویل قید کاٹی، عدالتوں کا سامنا کیا اور مخالف حکومتوں کے دور میں بری ہوئے، ہم احتساب سے پہلے ڈرے نہ اب ڈرتے ہیں، احتساب انصاف کے ساتھ ہو، یہ تاثر ختم کیا جانا چاہئے کہ انتخابات کا میدان ایک لاڈلے کیلئے سجایا جا رہا ہے، ایسے قدامات نہ اٹھائے جائیں جن سے انتخاباب مشکوک اور بے معنی ہو کر رہ جائیں۔ احتساب کو انتقام کی شکل دی گئی تو حالات خراب کرنے کی سازش ہوگی،،، مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ہم ایک بار پھر کہتے ہیں کہ اعلانیہ قاف لیگ نے ملک کو فائدہ نہیں دیا تو خفیہ قاف لیگ بھی نہیں دے سکے گی، خفیہ قاف لیگ بنا کر اسے طاقتور بنانا ملک میں انتشار کو دعوت دینا ہے