پاکستان نے خلاء میں دو سیٹلائٹس لانچ کر دئیے
پاکستان نے مواصلاتی میدان میں اہم کامیابی حاصل کرلی، ملکی طور پر تیار کردہ دو سیٹلائٹس خلاء میں چھوڑ دیئے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیٹلائٹ پیر کی صبح 8 بجکر57منٹ پر لانچ کئے گئے، سیٹلائٹس کو شمالی مغربی چین کے جیوقوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے راکٹ کے ذریعے زمین کی مدار میں بھیجے گئے، جی پی ایس اور جی آئی ایس سسٹم سے لیس سیٹلائٹس پاکستان نے خود تیار کئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق پاکستان پی ایس ایس آر 1 اور پاک ٹیس اے 1 سیٹلائٹس کی تیاری سے پاکستان کا کمرشل انحصار انتہائی کم ہو جائے گا اور ڈیٹا کلیکشن، پلاننگ، ریسورس مینجمنٹ اور معیارِ زندگی بہتر ہوگا۔ دفتر خارجہ کے مطابق سیٹلائٹس لانچنگ سے پانی کے بحران، سیلاب اور قحط جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ ان سیٹلائٹس کی مدد سے بارش کے پانی کی مقدار کو جانچنے اور اسٹوریج کی پلاننگ میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب پاکستان میں جنگلات کی صورتحال اور پلاننگ میں بھی یہ سیٹلائٹس مددگار ثابت ہوں گے۔