وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت حج شیڈول کااعلان کر دیا

Jul 09, 2018 | 21:04

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق کراچی سے پہلی حج پرواز چودہ جولائی کو صبح دو بج کر پچیس منٹ پر روانہ ہوگی،،جب کہ اسلام آباد سے پہلا طیارہ صبح سات بجے حجاز مقدس جائے گا،،پندرہ جولائی کو ملتان سے پہلی پرواز ایک سو اسی عازمین کو لے کر سعودی عرب روانہ ہوگی،،جب کہ فیصل آباد سے جدہ کے لیے پہلی پرواز سترہ جولائی کو روانہ ہوگی،،ترجمان کے مطابق پہلے دو دن حج پروازوں کےذریعے پندرہ سو عازمین کو مدینہ منورہ روانہ کیا جائے گا،،جب کہ حجاج کی واپسی کا عمل اٹھائیس اگست سے شروع ہوگا،،جو ایک ماہ تک جاری رہے گا،،ترجمان وزارت مذہبی امور کاکہناتھا،،کہ عازمین حج کو پروازوں کے شیڈول سے بذریعہ ڈاک بھی آگاہ کیا جائے گا،،تمام عازمین حج حاجی کیمپوں میں جا کر ویکسین کا عمل مکمل کرلیں،،اور اپنی پرواز سے دو روز قبل حاجی کیمپ پہنچیں،،

مزیدخبریں