مہاجر کے نام نہاد لیڈر اپنے سے زیادتی کا رونا رو رہے ہیں، شہر میں لگے کچرے کے ڈھیر اور پانی کی عدم دستیابی پر غیرت نہیں جاگ رہی، مصطفیٰ کمال
پاکستان ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی میں کم گنتی کا کیس بہت جلد سنا جائے گا ،ووٹ لینے والے اس مسئلے پر خاموش کیوں رہے، ان کا کہنا تھا کہ کارکن کسی سے جھگڑا نہ کریں مہم چلانے پر عوام کے شکر گزار ہیں،اس موقع پر معروف اداکار مانی نے بھی پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر مہاجر کے نام نہاد لیڈر اپنے سے زیادتی کا رونا رو رہے ہیں، شہر میں لگے کچرے کے ڈھیر اور پانی کی عدم دستیابی پر غیرت نہیں جاگ رہی، بلاول کے ٹنکی گراونڈ میں جلسہ کرنے پر غیرت جاگ جاتی ہے ۔مصطفے کمال کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں رہنے والے آج پی ایس پی کو نجات دہندہ جماعت سمجھتے ہیں اور ملک بھر سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی مہم عام لوگ چلارہے ہیں جو باعث فخر ہے، شہر کے مختلف علاقوں سے منتخب بلدیاتی نمائندے اور برادریوں کے لوگوں نے بھی پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا،