مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی انکوائری ہونی چاہیئے، ملیحہ لودھی
پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کی دوسری رپورٹ اہم پیش رفت ہے جو پاکستان کے موقف کوتسلیم کرتی ہے۔ ملیحہ لودھی نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی انکوائری ہونی چاہیے اوراسے روکنے کے لیے اس کا حل تلاش کیا جانا چاہیے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کمشنر برائے انسانی حقوق کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر نئی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔