اسحاق ڈار کودی گئی ڈیڈ لائن کی مہلت ختم ، ماروی میمن

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ناراض لیگی رہنما نے کہا کہ انہوں نے بہت صبر کرلیا، سارے معاملے کو تین سال برداشت کیا ہے،جلد ان معاملات پر پریس کانفرنس کرونگی ماروی میمن نے کہا کہ پریس كانفرنسوں كا وقت وہ متعین كیا جائے گا جو مجھے مناسب لگےگا، پریس کانفرنس میں سیاست اور متعلقہ ایشوز پر بات كروں گی، جو دو شہروں میں ہوگی۔ اس سے قبل چار جولائی کو ماروی میمن نے اسحاق دار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ معافی نہیں مانگی گئی تو ایسا راز افشاں کروں گی کہ اسحاق ڈار کہیں منہ دیکھانے کے لائق نہیں رہیں گے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ طور پر کی گئی شادی چھپانے کے بعد دونوں میں اختلافات بڑھے، جس پر ماروی میمن نے اسحاق ڈار سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے پیسے نہیں معافی چاہیئے۔ اپنے پیغام میں ماروی میمن نے کہا کہ اگرحقائق کو تسلیم کرنے میں تاخیر کی گئی تو وہ تمام حقائق ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ عوام کے سامنے لائیں گی۔