سعودی طالب علم نیاگرا فال میں گرکر لاپتہ ہوگیا۔
امریکا میں زیرتعلیم ایک سعودی طالب علم عیسیٰ یحییٰ عداوی کے نیاگرا فال میں گرنے اور لاپتا ہونے کے واقعے سے اس کا خاندان گہرے صدمے سے دوچار ہے۔ یحییٰ عداوی کے بھائی قاسم عداوی نے 'العربیہ ڈاٹ نیٹ' سے بات کرتے ہوئے اپنے بھائی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بتائیں۔ اس نے بتایا کہ عیسٰی اپنے تین بچوں 12 سالہ عبداللہ، 10 سالہ ارجوان اور 8 سالہ محمد اوراپنی اہلیہ کو نیاگرا فال کے قریب چھوڑ کرآبشار کو قریب سے دیکھنے چلا گیا۔ اس کے بیوی بچے دو گھنٹے انتظار کرتے رہے مگر وہ واپس نہیں لوٹا۔ جب انتظار کی وجہ سےپریشانی مزید بڑھی تو اس کی بیوی نےعینی شاہدین سے پوچھ پریت شروع کی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اُنہوں نے مقامی وقت کے مطابق دن 10 بجے ایک شخص کو نیاگرا فال میں گرتے دیکھا۔ اس کے بعد خاتون نے فورا پولیس اور سیکیورٹی حکام کو مطلع کیا جنہوں نے لاپتا ہونے والے امریکی شہری کی تلاش شروع کردی ہے۔ قاسم عداوی نے بتایا کہ امریکا میں لاپتا ہونے والے شہری کی بیوی کے بھائی اپنی ہمشیرہ اور اس کےتین بچوں کی مدد کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ عینی شاہدین نے سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج بھی پوسٹ کی ہے جس میں عداوی کو نیاگرا فال میں گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ نیاگرا فال میںگرنے والا شہری سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقے جازان کا رہائشی تھا۔ وہ ایئرایڈمنسٹریشن اور ٹیکنیکل کے شعبے میںامریکا میں پی ایچ ڈی کررہا تھا۔