چاکلیٹ کا عالمی دن:ایمریٹس نے مسافروں کو 11 ملین سے زائد چاکلیٹس پیش کیں

ایمریٹس نے چاکلیٹ کے عالمی دن اپنی ہر کلاس کے مسافروں کو مختلف اقسام کی چاکلیٹس پیش کیں۔ ایمریٹس کی جانب سے ہر سال 11 ملین گورمیٹ چاکلیٹ پیش کی جاتی ہیں۔ اس کے ساتھ چاکلیٹ سے تیار اشیاء بھی تمام کلاسز میں پیش کی جاتی ہیں۔ فرسٹ اور بزنس کلاس میں ایمریٹس کی جانب سے اپنے مسافروں کو 8 عدد گورمیٹ چاکلیٹس برانڈز کی جانب سے پرالائن اور بون بونز پیش کئے گئے۔ان برانڈز میں دنیا بھر میں مختلف اقسام کی پریمیئم چاکلیٹ بشمول متحدہ عرب امارات کے مقامی برانڈز شامل ہیں۔ ہر چاکلیٹ برانڈ کی اشیاء 3 مہینہ پیش کی جاتی ہیں اور اس کے بعد نئے برانڈ کا ذائقہ مسافروں کو فراہم کیا جاتا ہے۔ ان میں بیلجیئم کی گوڈیوا، والرہونا، کانونیکا، پاکاری، نیوہاوس، ہوٹل چاکلیٹ، فورے اینڈ گلینڈ اور کوکو جلیلہ شامل ہیں۔