ایران سے متعلق خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق خدشات کے باعث منگل کی صبح ٹوکیو میں خام تیل کی قیمتوں میں بلندی دیکھنے میں آئی۔دسمبر میں فراہمی کے تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت میں ایک موقع پرگزشتہ اختتام ہفتہ کے مقابلے میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اور قیمت 369 ڈالر فی کلو لیٹر تک پہنچ گئی۔ کئی سرمایہ کاروں نے کاروبار کا آغاز ہوتے ہی خریداری کے آرڈر دیے۔ایران نے اتوار کے روز کہا تھا کہ وہ یورینیم افزودگی کی شرح، 6 عالمی طاقتوں کےساتھ 2015 میں کیے گئے جوہری معاہدے میں طے کردہ حد سے بڑھائے گا۔سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے، جس کے نتیجے میں تیل کی فراہمی متاثر ہونیکا امکان ہے۔