آرگناہزیشن آف کشمیر کولیشن کے زیر اہتمام کشمیر نمائش کا آغاز

برسلز ( نماہندہ خصوصی ) آرگناہزیشن آف کشمیر کولیشن کے زیر اہتمام کشمیر نمائش کا آغاز یورپیں پارلیمنٹ میں کر دیا گیا نمائش بعنوان دی چمیئن آف پیس میں سینیٹر مشاہد حسین خصوصی شرکت کریں گے جبکہ ممبر یورپیں پارلیمنٹس پروفیسر کلاس بخنر جولی وارڈ او فل بینن نمائش کے موقع پر خطاب فرمائیں گے برسٹر مجید ترمبو نے کہا کہ برسلز میں کافی عرصہ سے کشمیر پر اس تیز رفتاری سے کام نہ ہو سکا اور پارلیمنٹ میں کشمیر پر سنجیدگی نظر نہ آئی جس وجہ سے مسلۂ کشمیر کو نقصان پہنچا موجودہ صورتحال میں اس مسلۂ پر کام کرنے کی زیادہ ضرورت ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے بینالا تنظیم احرام آئی سی ایچ آر اور کشمیر یوتھ کے علاوہ دیگر تنظیموں کے تعاون کے ساتھ آج یورپیں پارلیمنٹ میں نمائش کا آغاز کیا ہے تاکہ نئی پارلیمنٹ اور نئے ممبرز کی آمد پر انھیں مسلۂ کشمیر سے آگاہی ہو بھارت کو ان کے سامنے بے نقاب کیا جاۓ اور انھیں کشمیریوں کے ساتھ ان کے حق آزادی کے حصول کے لیے قاہل کیا جاۓ نمائش کے دورس نتائج برآمد ہوں گے ممبران پارلیمنٹ کو بھارت کا ظلم دیکھانے میں مدد ملے گی برسٹر ترمبو نے کہا کہ ممبران پارلیمنٹ نمائش میں دلچسپی لے رہے ہیں جو ایک اہم پیش رفت ہے.