سیف سٹی اتھارٹی میں اہم اجلاس , سیف سٹیز کی معاونت سے و ارداتوں میں کمی کے لیے موثر پٹرولنگ پلان تشکیل دیا جائے,آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی زیر صدارت سیف سٹیز اتھارٹی میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے آئی جی پنجاب کو سیف سٹیز اتھارٹی اور مستقبل کے لائحہ عمل بارے بریفنگ دی آئی جی پنجاب نے جرائم،ٹریفک کنٹرول اورپولیس کی کوآرڈینیشن سے حاصل کردہ نتائج کا جائزہ لیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کرائم کنٹرول اور ٹریفک مینجمنٹ کے لئے سیف سٹی کیمروں سے بھرپور استفادہ کرے ان کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹیز کی معاونت سے و ارداتوں میں کمی کے لیے موثر پٹرولنگ پلان تشکیل دیا جائے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ کیمروں کی مدد سے غیر ذمہ داری اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کو یقینی بنایا جائے،سی ٹی او لاہور اور سیف سٹی اتھارٹی کے افسران مل کر بہترین ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیں۔ اجلاس میں ایم ڈی سیف سٹی علی عامر ملک، چیف ایڈمنسٹریشن آفیسرمحمد کامران خان ، سی سی پی او لاہور بی اے ناصر، ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق احمد خان شریک ہوئے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انعام وحید، اور سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) لیاقت ملک سمیت لاہور کے تمام ایس پیز موجود تھےاجلاس میں تمام آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے