وزیر خارجہ دولت مشترکہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے لندن روانہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان دولت مشترکہ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے یہ بات آج برطانیہ کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانگی سے قبل صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ برطانیہ کے وزیر خارجہ Jeremy Hunt کی دعوت پر برطانیہ میں دولت مشترکہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس کے موقع پر انہیں دولت مشترکہ کے رکن ملکوں کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کا موقع ملے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ 2018 کے مینڈیٹ کے بارے میں پاکستان کی رپورٹ پیش کریں گے۔