جج ویڈیو اسکینڈل معاملہ، چیف جسٹس اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ملاقات
آج چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ سے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کی ملاقات ہوئی.
تفصیلات کے مطابق یہ اہم ملاقات احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے خلاف ویڈیو ٹیپ کے معاملہ پر ہوئی.
ذرائع کے مطابق رجسٹرارسپریم کورٹ بھی اس ملاقات میں شریک رہے، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے چیمبر میں ملاقات تقریباً چالیس منٹ تک جاری رہی.یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے اعلیٰ عدلیہ سے اس ویڈیو کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا. مشیر قانون کی جانب سے یہ بیان بھی آیا تھا کہ حکومت اس کا فرانزک کروانا کا ارادہ نہیں رکھتی، اس کا اصل فورم عدلیہ ہے۔واضح رہے کہ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے گزشتہ روز جج ارشد ملک نے ملاقات کی تھی جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز اعلیٰ عدلیہ سے ویڈیو کا نوٹس لینے کا کہا ہے۔