امریکا: ٹک ٹاک میں بچوں کی رازداری کی خلاف ورزی کے الزامات کی تحقیقات
امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) اور ڈپارٹمنٹ آف جسٹس کی جانب سے انٹرویو کیے گئے دو افراد کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ادارے ان الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ مشہور ایپ ٹِک ٹاک بچوں کی رازداری کے تحفظ کے حوالے سے 2019 کے معاہدے پر عمل پیرا نہیں ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت معروف شارٹ ویڈیو کمپنی کی راہ میں ایک نئی رکاوٹ ہے۔
ٹک ٹاک کو چینی کارپوریشن ہونے کی وجہ سے امریکا میں قومی سلامتی پر مبنی غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق کمیٹی سے اسکروٹنی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔