سربیا: کورونا وائرس کے باعث کرفیو کے نفاذ پر احتجاج، پارلیمنٹ پر چڑھائی
سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر کرفیو کے نفاذ پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور پارلیمنٹ پر چڑھائی کردی۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق بلغراد میں قومی اسمبلی کے باہر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق شہریوں نے ایک روز قبل پرامن احتجاج شروع کیا تھا جس میں طلبہ اور خواتین بھی شریک تھیں تاہم جب حکومت کی جانب سے دوبارہ ہفتہ وار کرفیو کا اعلان کیا گیا تو عوام کے غصے میں شدت آگئی۔