500 ارب روپے کی لاگت سے تیار دبئی میٹرو 2020 کا افتتاح
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میٹرو 2020 کا افتتاح کردیا۔دبئی میٹرو 2020 روٹ عالمی نمائش دبئی ایکسپو 2020 کےلیے خاص طور پر بنایا گیا ہے اور اس پر 11 ارب اماراتی درہم یعنی تقریباً 500 ارب پاکستانی روپے لاگت آئی ہے۔15 کلو میٹر طویل اس روٹ میں 7 میٹرو اسٹیشن ہیں۔ یہ دراصل دبئی میٹرو ریڈ لائن کا ہی توسیعی منصوبہ ہے جس کے تحت ریڈ لائن میٹرو میں 15 کلو میٹر کی توسیع دے کر اسے دبئی ایکسپو 2020 کے مقام تک پہنچایا گیا ہے۔اس نئے روٹ کی تکمیل کے بعد دبئی ارینا سے ایکسپو 2020 کے مقام تک کا فاصلہ صرف 16 منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔