ممکنہ سیلاب کا خطرہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا ایمرجنسی پلان مرتب کرنے کا فیصلہ
ممکنہ سیلاب اور اربن فلڈنگ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں ایمرجنسی پلان مرتب کرنے کا فصیلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیرڈیزاسٹرمینجمنٹ میاں خالدمحمود نے ملاقات کی، اس موقع پر ممکنہ سیلاب اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے کو موثر انتظامات کی ہدایت کی۔ ملاقات کے موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر ضلع کا ایمرجنسی پلان مرتب کیا جائے گا، انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈوزٹ کررہا ہوں۔