فلسطین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی
فلسطین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل ایک ستر سالہ فلسطینی کورونا کی بیماری کے باعث دم توڑ گیا، جس کے بعد فلسطین میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی ۔فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ القدس اور غرب اردن میں کرونا کے مزید درجنوں مریض سامنے آئے ہیں جب کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 561 ہوگئی ۔ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مریضوں کی کل تعداد چار ہار 786 ہو گئی ۔