کراچی: ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق
کراچی کے علاقے سکھن کے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔کراچی کے علاقے سکھن میں واقع گھر میں ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے جہاں واردات کے دوران اہلِ خانہ کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکو ئوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ڈاکو فائرنگ اور لوٹ مار کے بعد باآسانی فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے مقتول شخص کی لاش ہسپتال پہنچائی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول شخص کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی، پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے تاکہ قاتل ڈاکوئوں کو جلد گرفتار کر سکے۔