ملک بھر میں کورونا کے3ہزار359 نئے کیسز رپورٹ، 1 لاکھ 40 ہزار 965 صحت یاب،2193کی حالت تشویشنا ک
پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 61افراد جاں بحق ہو گئے جس کے اموات 4ہزار983 ہو گئیں،کورونا کے3ہزار359 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار848 ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 61افراد جاں بحق ہو گئے جس کے اموات 4ہزار983 ہو گئیں،کورونا کے3ہزار359 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار848 ہو گئی ۔ ایک دن میں 6ہزار8 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے۔پنجاب میں ایک ہزار955افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ سندھ ایک ہزار637، خیبرپختونخوا ایک ہزار54، بلوچستان124، اسلام آباد142، آزادکشمیر40 اور گلگت بلتستان میں 31 کورونا مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد99ہزار362 ہوگئی ہے جب کہ پنجاب84ہزار587، خیبرپختونخوا29ہزار52، بلوچستان11ہزار52، اسلام آباد13ہزار731،گلگت ایک ہزار605 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار459 افراد متاثر ہیں۔پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 40 ہزار 965 کورونامتاثرین صحت یاب ہوئے،2193مریضوں کی حالت تشویشنا ک ہے ۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر رہی۔