سرگودھا:پولیس مقابلہ میں 2 خطر ناک ڈاکو ہلاک،ایک زخمی حالت میں فرار

تحصیل کوٹ مومن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تھانہ ملا پولیس کے اہلکار کو قتل کرنے اور سنگین وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ڈاکو جاں بحق جبکہ ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو علاقہ میں دہشت کی علامت پائے جاتے تھے۔پولیس کے مطابق پرانا بھلوال کے قریب 3 ڈاکوؤں نے سرفراز نامی شخص سے موٹرسائیکل چھینا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کو اطلاع دی گئی کہ فرار ہونے والے ڈاکو کوٹ مومن کے قصبہ للیانی کے پاس پہنچ گئے ہیں۔ جس پر ایس ایچ او خدا بخش کی قیادت میں پولیس پارٹی نے انہیں گھیر لیا جس پر مقابلہ شروع ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دوڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ دیگر ایک ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرلی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکو کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ مارے گئے ڈاکوؤں کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ 2 روز قبل تھانہ میلہ سرگودھا کی حدود میں پولیس اہلکار حسین تلہ کو فائرنگ کرکے شہید کردینے کے واقعہ میں ملوث تھے ڈاکوو کی لاش پوسٹ کے لئے اسپتال پہنچا دی گئی ہیں، ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو کی شناخت عامر شہزاد اور وقاص کے نام سے ہوئی ہے دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی بی پولیس پنجاب نے سرگودھا میں ہونے والے پولیس مقابلہ میں دو خطر ناک مجرمان کی ہلاکت کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کا ریکارڈ بھی ضلع بھر کے تھانوں سے ترک کر دیا گیا پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں ڈاکٹروں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔