جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی اہلیہ نے جائیدادوں کی تمام تفصیلات پیش کردیں
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی اہلیہ نے تمام جائیدادوں کی تفصیلات ایف بی آر کو جمع کرادی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی اہلیہ ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو کے گریڈ بیس کے افسر کے سامنے پیش ہوئیں،جہاں زرینہ فائز عیسٰی نے جائیدادوں کی تفصیلات دستاویز کی صورت میں جمع کرائیں۔ ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ نے موقف اختیار کیا کہ بیرون ملک رقم قانونی طریقے سے بھیجی ساتھ ہی انہوں نے موقف اپنایا کہ برطانیہ میں خریدی گئیں۔انہوں نے لندن کی جائیدادوں سے ملنے والے رینٹ کی تفصیلات بھی ایف بی آر کو دی اور بتایا کہ مرکزی بینک کے پاس میرے تمام بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات موجود ہیں جبکہ ان جائیدادوں سے ان کے شوہر کا کوئی تعلق نہیں ہے۔