حکومت کا تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلان
اسلام آباد: حکومت نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ شفقت محمود نے کہا حالات ٹھیک ہوگئے تو ادارے مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایس او پیز پر نظرثانی کی جائے گی۔ اگست کے پہلے اور پھر تیسرے ہفتے فیصلے پر نظرثانی کریں گے۔تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق ایس او پیز کی مختلف تجاویز آ رہی ہیں۔ صوبوں سے درخواست ہے ایس او پیز سے متعلق تجاویز بھجوائیں۔ ستمبر کے پہلے ہفتے صحت کے معاملات سے متعلق مشاورت ہوگئی۔ شفقت محمود کا کہنا تھا تعلیمی ادارے اپنے انتظامی دفاتر کھول سکتے ہیں۔ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ کورونا کی صورتحال میں تعلیم کا بڑا نقصان ہوا۔ جامعات پی ایچ ڈی کرنیوالے طلبا کو 15 ستمبر سے پہلے بلاسکتی ہیں۔