لندن:کرین گرنے سے ایک شخص ہلاک، 4 زخمی
برطانیہ میں فلیٹوں کی تعمیر کے دوران 20 میٹر اونچی کرین گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 65 فٹ اونچی کرین مشرقی لندن کے علاقے میں زیر تعمیر فلیٹوں اور نزدیکی گھروں پر گری، کرین گرنے سے 2 گھروں کے ٹیرس اور چھت کو نقصان پہنچا۔واقعے میں 5 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک موقع پر ہی دم توڑ گیا، باقی 4 کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں اور حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔