وزیراعظم نے اسلام آباد آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سنٹر کا افتتاح کردیا
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سنٹر کا افتتاح کردیا ہے۔ مذکورہ آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر آج سے فعال ہوگیا اور اس کو صرف40 روز میں مکمل کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا جیسی مشکل صورتحال میں ایسا سینٹر بنانا ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ عید قرباں پر احتیاط کریں تاکہ کورونا وائرس کو کنٹرول کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاپرواہی کی صورت میں کورونا وائرس مزید بڑھے گا، عوام سے اپیل ہے کہ عید سادگی سے منائیں۔ آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر میں 250 بیڈز کی سہولت موجود ہے۔ سینٹرمیں ریڈیالوجی اور پیتھالوجی لیبارٹری کے علاوہ ایک مردہ خانہ اور آتش خانہ بھی موجود ہے۔ آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر میں 250 بیڈز کی سہولت موجود ہے۔ سینٹرمیں ریڈیالوجی اور پیتھالوجی لیبارٹری کے علاوہ ایک مردہ خانہ اور آتش خانہ بھی موجود ہے۔ اسپتال میں حرارت، وینٹی لیشن اور سیوریج نظام بھی موجود ہے۔ اسپتال میں لیبارٹری انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم، آگ اور دھویں کا پتہ لگانے کا نظام بھی موجود ہے۔ اسپتال کو کورونا وائرس اور دیگر بیماریوں کے علاج کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔