اسلام آباد ٹریفک پولیس کی پہلے 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی سال رواں کے پہلے 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان کے احکامات کی روشنی میں سال رواں کے پہلے چھ ماہ کے دوران ٹریفک پولیس کی کارکردگی مثالی رہی، وفاقی دارالحکومت میں مہلک حادثات میں 35 فیصد کمی واقع ہوئی،عام حادثات کے زمرے میں 16فیصد کمی واقع ہوئی ہے، رواں سال کے دوران ٹریفک پولیس نے 3 لاکھ 15ہزار 436 ٹکٹ جاری کیے گئے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں 8 کروڑ 56 لاکھ 67 ہزار سات سو روپے کے جرمانے کئے گئے،502 ہم شخصیات کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ٹکٹ جاری کیے گئے،جن اہم شخصیات کو ٹکٹ جاری کیے ان میں 24 پولیس افسران 47 میڈیا پرسنز، 63 ایم این ایز،ایم پی ایز، سینیٹرز شامل ہیں، 39 جوڈیشری،39 سلیبریٹیز،71 غیرملکی اور 18 گریڈ سے اوپر رینک کے افسران کے 131 چالان شامل ہیں،ٹریفک پولیس نے تیز رفتاری پر 575،اشاروں کی خلاف ورزی پر 9112، بلیک پیپرز پر 11213، ہیلمٹ کے بغیر 45353،خطرناک طریقے سے ڈرائیونگ کرنے پر 60619،ٹکٹ جاری کیے جبکہ لین کی خلاف ورزی پر 12131،روٹ کی خلاف ورزی پر 2710،سواریوں سے بدتمیزی پر 276،سیلٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 15805 ٹکٹ جاری کیے،کم عمری میں ڈرائیونگ، غیر نمونہ نمبر پلیٹس پر 2397 چالان ٹکٹ جاری کئے۔ آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس شہریوں کے سفر کو محفوظ ترین سفر بنائیں ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے سیف سٹی کی مدد حاصل کی جائے گی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے، ون ولینگ کی روک تھام کیلئے شاہراہوں پر روزانہ کی بنیاد پر پولیس پپکٹیں لگائی جائیں گے، ہمارا اولین فرض ہے شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنائیں ،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اس کو مزید بہتر بنایا جائے،اسلام آباد ٹریفک پولیس کے تمام افسران و جوان شاباشی کے مستحق ہیں۔