فاطمہ جناح کوخراج عقیدت پیش کرنیکی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی تاریخ ساز خدمات کوخراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔قرارداد رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے جمع کروائی جس کے متن میں تحریر ہے کہ یہ ایوان فاطمہ جناح کی تاریخ ساز خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔قرار داد کے متن میں بتایا گیا کہ 9 جولائی کو مادرملت فاطمہ جناح کا یوم وفات ہے، محترمہ فاطمہ جناح نے ہمیشہ قائد اعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیا۔ وہ محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی خواتین کے لئے مشعل راہ ہے۔