متحدہ عرب امارات نے شہریوں کو گھر پر ہی کورونا ٹیسٹ سہولت کا اعلان کر دیا
متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیاحت کے شعبے کی بحالی کے لیے سفری پابندیاں نرم کیے جانے کے بعد گھر پر کورونا ٹیسٹ کی سروس ایک لوجیسٹک فرم‘ڈبز’کی طرف سے متعارف کروائی گئی ہے۔ میڈی کلینک مڈل ایسٹ کی فراہم کردہ ایک میڈیکل ٹیم ٹیسٹ کے خواہش مند صارفین کے گھروں کا دورہ کرے گی جہاں ان کا سواب ٹیسٹ کیا جائے گا۔ صارفین کو ٹیسٹ کے نتائج آن لائن مہیا کیے جائیں گے۔ڈبز کمپنی اپنے ہوم چیک ان پیکج میں کورونا ٹیسٹ کے علاوہ دیگر کئی سروسز بھی فراہم کر رہی ہے کہ جن میں سامان کا ڈس انفیکٹ کرنا اور ایئر پورٹ پر ترجیحی پاس کی فراہمی شامل ہے۔