کم جونگ ایک اچھے انسان وہ مجھ سے ملاقات کیلئے تیار ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ایک اچھے انسان ہیں وہ مجھ سے ایک اور ملاقات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملکی خبررساں ادارے کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں شمالی کوریا مجھ سے ملاقات چاہتا ہے۔ اگر کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات مفید ثابت ہونے کے اشارے ملے تو ہم ضرور ملاقات کریں گے۔انٹرویو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا ملاقات مفید ثابت ہو سکتی ہے؟ جس پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کم جونگ کے میرے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور امید ہے دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات مفید ثابت ہو گی۔