دورہ انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹرز کی ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بھرپور پریکٹس جاری
لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹرز کی ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بھرپور پریکٹس جاری۔ نیو روڈ گراونڈ وورسٹر میں جاری پریکٹس سیشن میں جمعرات کے روز بھی کھلاڑیوں ٹیم مینجمنٹ کی زیر نگرانی بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ بلے بازوں نے نیٹ پریکٹس میں بھرپور بلے باز کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماحول سے ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کی جبکہ باولرز نے بھی اس موقع پر اپنے آپ کو ماحول میں ایڈجسٹ کر کے اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت باولنگ کوچ وقار یونس، مشتاق احمد نے کھلاڑیوں کو ٹپس بھی دیں.