پی ایف ایف مینز آن لائن کوچنگ ریفریشر کورس کے دوسرےگروپ کا آغاز ہوگیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایف ایف مینز آن لائن کوچنگ ریفریشر کورس کے دوسرے گروپ کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے منعقد کردہ آن لائن مینز کوچنگ ریفریشر کورس میں ملک بھر کے مختلف فٹبال کلبز اور ڈیپارٹمنٹس سے تعلق رکھنے والے 91 کوچز چیف انسٹرکٹر طارق لطفی اور انکے معاون ناصر اسمائیل اور محسن الحسنین کی مدد سے اپنی کوچنگ کی تعلیمات پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔ یہ کورس پی ایف ایف کے ایک ماہ طویل کوچنگ کورسز کے سلسلے کا حصہ ہے، جس کا آغاز ویمنز آن لائن کوچنگ ریفریشر اور انٹروڈکٹری کورسز کے انعقاد سے ہوا تھا۔ آن لائن کوچنگ کورسز کے اس سلسلے کا اختتام مرد حضرات کے لیے انٹروڈکٹری کوچنگ کورس کے انعقاد کے بعد ہوگا۔