فیس ماسک کا استعمال کورونا وائرس کا خطرہ 65 فیصد تک کم کردیتا ہے، تحقیق
طبی ماہرین کافی عرصے سے فیس ماسک کو پہننے کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں جس سے مریضوں سے صحت مند افراد تک کورونا وائرس کی منتقلی کا امکان کم ہوتا ہے مگر اب ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ فائدہ چہرے کو ڈھانپنے والے کو بھی ہوتا ہے۔پاکستان سمیت متعدد ممالک میں فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے اور ایک تحقیق میں کہا گیا کہ اپنے چہرے کو ڈھانپنے والے افراد کے لیے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کا خطرہ 65 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔