2020 میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز کس ملک کے نام رہا؟

کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے؟ جی ہاں، وہ ملک جس کے شہری دنیا کے تقریباً تمام بڑے ملکوں تک رسائی کا حق رکھتے ہیں، اگر آپ کا جواب امریکا، برطانیہ یا چین ہے تو آپ بالکل غلط ہیں۔پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے 2020 کی جاری فہرست کے مطابق دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ جاپان کے شہریوں کے پاس ہے۔اس فہرست میں پاسپورٹس کی طاقت کا معیار بغیر ویزا ممالک انٹری کی اجازت کو قرار دیا گیا۔جاپان کے شہری 82 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں جبکہ 34 ممالک میں ویزا آن ارائیول کی سہولت ان کو میسر ہے۔پاکستان کے پاسپورٹ کے حامل شہری بھی ان میں سے ایک ہیں جنہیں دنیا کے سب سے کم ملک میں یہ سہولت میسر ہے اور سب سے کمزور پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان 9 ویں نمبر پر موجود ہے کیونکہ اسے صرف 33 ملکوں میں مفت ویزا یا ایئرپورٹ پر ویزا دستیاب ہوتا ہے۔