ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 29 ہلاکتیں، 1119 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 29 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4983 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 240848 تک پہنچ گئی۔اب تک پنجاب میں 1955 ، سندھ میں 1637 اور خیبر پختونخوا میں 1054 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 142 ، بلوچستان میں 124 ، آزاد کشمیر میں 40 اور گلگت بلتستان میں 31 افراد کا انتقال ہوا ہے۔آج بروز جمعرات اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 1119 کیسز اور 29 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 988 کیسز 26 ہلاکتیں، اسلام آباد 81 کیسز 2 ہلاکتیں، آزاد کشمیر 40 کیسز اور گلگت بلتستان سے 10 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔