صدر کے قتل میں ملوث4 مشتبہ افرادسیکیورٹی فورسزکے ساتھ جھڑپ میں ہلاک
ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ اوپرنس میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں صدر JOVENEL MOISE کے قتل میں ملوث چار مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ باقی بعض مشتبہ افراد کے ساتھ لڑائی اب بھی جاری ہے۔