افغانستان میں پاکستان اور امریکہ کے مفادات مشترک ہیں : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نڈ پرائس نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستان اور امریکہ کے مفادات مشترک ہیں, دونوں ملک افغانستان میں امن کیلئے مشترکہ کوششیں کررہے ہیں.واشنگٹن میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں نڈ پرائس نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان کئی معاملات میں مددگار رہا ہے , امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں امن کیلئے علاقائی اتفاق رائےاور تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن واستحکام پڑوسی ممالک کے مفاد میں ہے,تمام ہمسایہ ممالک کوافغانستان میں جامع جنگ بندی اور پائیدار امن اور سیاسی استحکام کے لیے تعمیری کرادار ادا کرنا ہو گا۔