لاہور ہائیکورٹ کا والٹن ایئرپورٹ پر فلائنگ آپریشن بحال کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے والٹن ایئرپورٹ پر فلائنگ آپریشن بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کم ازکم آٹھ ہفتے کے لئے فلائنگ آپریشن بحال کرنے کا حکم دیا۔جمعہ کولاہور ہائی کورٹ میں والٹن ایئرپورٹ گرانے کے لئے جاری آرڈیننس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت لاء آفیسر کی جانب سے مئوقف اختیار کیا گیا کہ انفراسٹرکچر رپورٹ اور منتقلی کے لئے آٹھ سے 22ہفتے درکار ہیں۔ عدالت نے لاء آفیسر کے بیان کے بعد حکم جاری کیا۔ لاہور فلائنگ کلب سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔