کورونا کی چوتھی لہر سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر من وعن عملدر آمد کرنا ناگزیر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
کورونا کی چوتھی لہر سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر من وعن عملدر آمد کرنا ناگزیر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج کی گئی احتیاط ہمیں چوتھی لہر سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ بے احتیاطی اورایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے کیسوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ خدانخواستہ مثبت کیسوں کی شرح میں اضافہ ہوا تو ایک بار پھر سمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔ پابندیوں سے بچنے کے لئے شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اورسماجی فاصلے برقرار رکھیں۔