"نوسر بازوں سے ہوشیار، سعودی عرب حکومت نے حج کے سلسلے میں پاکستان یا کسی بھی جگہ پر مجاملہ ویزے نہیں دئیے:طاہر اشرفی
سعودی عرب حکومت نے حج کے سلسلے میں پاکستان یا کسی بھی جگہ پر مجاملہ ویزے نہیں دئیے حج ویزوں کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا حج مقدس فریضہ ہے جس کیلئے صحت ، سفر کا عمل اور اخراجات کا ہونا لازمی ہے وبا کی وجہ سے سعودی حکومت اورعالم اسلام کے ذمہ داران نے شریعت اسلامیہ کے مطابق فیصلہ کیاہے