بورڈ کے امتحانات کل سے شروع ہوں گے, جو طلبا تیاری کیلئے مزید وقت چاہتے ہیں وہ ضمنی امتحانات میں حصہ لے سکتے ہیں: شفقت محمود
تعلیم کے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اور صوبوں میں بورڈ کے امتحانات کل(ہفتہ) سے شروع ہوں گے ۔جمعہ کے روز اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور سندھ میں امتحانات شروع ہوچکے ہیں اور دوسرے طلباء کے ساتھ مختلف سلوک نہیں کیاجاسکتا ۔انہوں نے کہاکہ جو طلبا تیاری کیلئے مزید وقت چاہتے ہیں وہ ضمنی امتحانات میں حصہ لے سکتے ہیں جو تمام بورڈز میں دو سے تین ماہ بعد ہوںگے ۔