ملک ریاض کے ریڈ وارنٹ جاری کرکے انٹرپول کے ذریعے گرفتاری اور وطن واپسی کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر۔

درخواست بیرسٹر ظفراللہ خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک ریاض کو وطن واپس لانے کےلیے انٹرپول کی مدد لی جائے اور اس ضمن میں حکومت ان کے ریڈ وارنٹ جاری کرے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک ریاض عدلیہ کے خلاف گھناؤنی سازش کررہے ہیں اس لیے ان سے شواہد اکٹھے کرنا ضروری ہےلہذا اس پہلو کی تحقیقات بھی کروائی جائیں تاکہ یہ سازش ناکام ہوسکے۔ درخواست گزارنے استدعا کی ہے کہ بغیرتحقیقات اور ثبوت ارسلان کیس کو ہوا دینے والے ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔