اینٹی نارکوٹکس حکام نے اسلام آباد سے جدہ ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
اے این ایف ذرائع کے مطابق خوشاب سے تعلق رکھنے والا ملزم سید رسول فلائٹ نمبر سات نو ایک کے ذریعے اسلام آباد سے جدہ جارہا تھا کہ مشکوک جان کراس سے تفتیش کی گئی تو اس نے اپنے پیٹ میں ہیروئن سے بھرے ایک سو کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کرلیا جس کے بعد اسے گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔