بھکر میں دو بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھ مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بھکر میں فاضل روڈ پر دو مسافربسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں چھ مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔