سینیٹ میں برمامیں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور کرلی گئی

چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں برما کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد سینیٹر مشاہد حسین سید نے پیش کی ، جسے ایوان بالا نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ، قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستانی حکومت اورقوم برماکےمظلوم مسلمانوں کےساتھ ہیں مسلمانوں پر ظلم کسی صورت برداشت نہیں ، پاکستانی عوام مشکل میں پھنسے روہنگیا مسلمانوں کیساتھ کھڑے ہیں ، بارہ جون کو ملک بھر میں روہنگیا مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجتی کا دن منایا جائے، مسلمانوں پر ظلم کے سنگین معاملے کو کرمل کورٹ میں لے جایا جائے ، سینیٹرز کی جانب سے برماکے مسلمانوں کے قتل عام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ، جبکہ مسئلے پر مسلم ممالک کی خاموشی پر اظہار تشویش بھی کیا گیا ،