برما کے مسلمانوں کے ساتھ جوظلم ہورہا ہے،ایسا ظلم جنگ عظیم دوئم میں بھی نہیں ہوا تھا: سراج الحق

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ درندوں کی طرح مسلمانوں کےساتھ ظلم کیاگیا،اس سےبھی بڑاظلم عالم اسلام کی اس مسئلہ پرخاموشی ہے، این جی اوز،یورپی یونین سب خاموش ہیں، مسئلہ ان مسلمانوں کی غربت نہیں بلکہ ان جانوں کی حفاظت کاہے، جب تک امریکی صدریااقوام متحدہ کسی چیزکوغلط نہیں کہتی اسوقت تک ہماری حکومتیں ٹس سے مس نہیں ہوتیں،امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نہ کوئی محمودغزنوی نظرآرہاہےنہ ہی محمدبن قاسم، چودہ جون کو روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج کرینگے، برما کے مسلمانوں کے ساتھ جوظلم ہورہا ہے،ایسا ظلم جنگ عظیم دوئم میں بھی نہیں ہوا تھا،