عراق میں داعش کے زیر کنٹرول علاقوں کو چھڑانے اور عراقی حکومت کی مدد کے حوالے سے امریکا کے پاس کوئی واضح پالیسی نہیں : باراک اوباما
جرمنی میں منعقدہ جی سیون سمٹ کے دوران امریکی صدر نے عراق کے وزیر اعظم حیدر العابدی سے ملاقات کی، اس موقع پر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ دہشتگرد تنظیم داعش کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ داعش کے زیر کنٹرول علاقوں کوچھڑانے کیلئے امریکی حکومت کے پاس اس وقت کوئی واضح پالیسی نہیں ہے تاہم وہ پر امید ہیں کہ جلد ہی کوئی مربوط پالیسی ترتیب دے دی جائے گی،انھوں نے کہا کہ امریکی محکمہ دفاع یعنی پینٹاگون میں عراقی سکیورٹی فورسز کی تربیت اور مسلح کرنے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔