یوکرائن میں تیل کے ڈپو میں لگی آگ بجھانے کے دوران دھماکے سے متعدد فائرفائٹرز ہلاک ہوگئے
حادثہ دارالحکومت کیف سے تیس کلومیٹر دور پیش آیا،مقامی حکام کے مطابق تیل ڈپو میں موجود ٹینک میں اچانک آگ لگ گئی،فائر فائٹرز آگ بجھانے کیلئے پہنچے تو اس دوران زور دار دھماکا ہوگیا،جس کے نتیجے میں متعدد فائر فائٹرز ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے