پیرس میں فرنچ اوپن ٹینس کےسنسنی خیز مقابلے جاری, روہن بوپنا اورگیبریلا ڈیبروسکی نے مسکڈ ڈبلزکا ٹائٹل جیت لیا

پیرس میں جاری فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بھارتی کھلاڑی روہن بوپنا اورکینیڈا کی گیبریلا ڈیبروسکی کی جوڑی نے کولمبیا کے روبرٹ فرح اورجرمنی کی اینا لینا گرون فیلڈ کوشکست دے کرمسکڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا،مکسڈ ڈبلزکے مقابلے میں روہن بوپنا اورگبریلا کی جوڑی نے روبرٹ فرح اوراینالینا گرون فیلڈ کی جوڑی کودوچھ، چھ دو،بارہ دس سے شکست دی, دوسری جانب خواتین کی کیٹگری کے سیمی فائنل میں جلینا اوسٹیپنکواورٹیما بینسکی کے درمیان مقابلہ ہوا،جلینا اوسٹیپنکو،ٹیما بینسکی کوسات چھ ،تین چھ، چھ تین سے شکست دے کرایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں