ایوان وزیر اعلی میں ہائی پروفائل سیکیورٹی اجلاس، لیئر لیگز کے میچز کی سیکیورٹی کے جائزے کیلئے کمیٹی تشکیل
سی ایم ہاؤس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت وزیراعلی شہبازشریف نے کی۔ اجلاس میں آئندہ ماہ لاہور میں فٹبال کے نمائشی میچ کے لیے شہر کی سیکیورٹی پربریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں لئیر لیگز کے نمائشی میچ کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی کمیٹی تشکیل دے دی۔ سیکیورٹی کمیٹی چند روز میں میچز کے انعقاد کے لیے فیزیبلٹی رپورٹ پیش کرے گی, زرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کمیٹی کی رپورٹ پر لیئر لیگز کے نمائشی میچ کے لیے تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ لیئر لیگز کے میچز کے لیے برازیلین فٹبال سٹار رونالڈینیو، برطانوی ڈیوڈ جیمز، ڈچ کھلاڑی جارج بوئٹنگ، نکولس اینلکا، رابرٹ پئیرس اور چیلسی کے کپتان جان ٹیری جولائی میں پاکستان آنے کا اعلان کر چکے ہیں