پاکستان، بھارت کا عالمی عدالت انصاف سے رابطہ, بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کیس کی ٹائم لائن پر گفتگو

نیدرلینڈ کے شہر ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کے سربراہ سے پاکستان اور بھارت کے وفود نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کلبھوشن جادھو کیس پر مشاورت کی گئی جس میں جواب جمع کرانے اور دلائل دینے کے لئے ٹائم لائن طے کی گئی۔ اٹارنی جنرل آفس کے مطابق عالمی عدالت کے صدر نے کیس کی سماعت جلد کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ حکومت پہلے بھی واضح کرچکی ہے کہ عالمی عالت کو نہ تو اختیار سماعت حاصل ہے اور نہ ہی وہ کلبھوشن کی رہائی کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ عالمی عدالت انصاف نے میرٹ پر فیصلہ نہیں کیا۔ اٹارنی جنرل آفس کے اعلامیہ کے مطابق بھارت عالمی عدالت سے کلبھوشن کی رہائی حاصل نہیں کر سکتا۔